138

کامیاب جوان پروگرام سست روی کا شکار، 10 لاکھ میں سے صرف 5 ہزار کو قرض مل سکا

اسلام آباد : وفاقی حکومت کا ’وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام انتہائی سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ جات کی تقسیم سست روی کی شکار ہے۔اعداد و شمار کے مطابق قرضہ جات کے منظور کردہ درخواست گزاروں میں رقوم کی تقسیم تاحال کافی سست ہے۔اردو ٹائمز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق کامیاب جوان پروگرام سست روی کا شکار ہوگیا، 10 لاکھ درخواست گزاروں میں سے صرف 5 ہزار کو قرضہ مل سکا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جن 5 ہزار نوجوانوں کو قرضہ ملا ہے اُن میں 68 فیصد کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ سندھ کے 11 فیصد نوجوان قرض لینے میں کامیاب رہے ہیں۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 18 فیصد، بلوچستان، ا سلام آباد اور گلگت بلتستان کے صرف 1 فیصد درخواست گزاروں کو رقم مل سکی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اس معاملے پر آئندہ ہفتے پریس کانفرنس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں