کوئٹہ : چترال سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ لڑکی کی شادی بلوچستان کے رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی سے کرائی گئی ہے، جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے، کم عمری کی اس شادی کے خلاف چترالی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے پولیس میں درخواست دائر کی تھی۔چترال پولیس نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس کیس کے انکوائری آفیسر ایڈیشنل ایس ایچ او رحمت عظیم کا کہنا ہے کہ اس کیس پر تفتیش شروع ہوچکی ہے۔
