37

پٹرول بحران: وفاقی وزراء کی کمیٹی نے ندیم بابر کو ذمے دار قرار دیا،

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ندیم بابر کو عہدے سے ہٹایا گیا، انہیں 4 وزراء کی تحقیقاتی کمیٹی نے ذمے دار قرار دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم بحران پر بننے والے کمیشن کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہوئی تو وزیراعظم عمران خان نے فوری کارروائی کرنے کے بجائے مزید تحقیقات کیلئے 4 وفاقی وزراء کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس کمیٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور اعظم سواتی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق چاروں وزراء نے پٹرولیم بحران پر الگ الگ رپورٹس تیار کیں، ان میں ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم کو ذمے دار قرار دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چاروں وفاقی وزراء کی مجموعی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ہفتے (پیر) کو پیش کردی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی وفاقی وزراء کی کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کی منظوری کے بعد پبلک کردی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں