131

نئے گانا بنانے کے پیچھے اصل مقصد صرف یہ ہے کہ کوئی بھی بات آگے بڑھانے سے پہلے حقائق چیک کرلیے جائيں، شہزاد رائے

معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ نئے گانا بنانے کے پیچھے اصل مقصد صرف یہ ہے کہ کوئی بھی بات آگے بڑھانے سے پہلے حقائق چیک کرلیے جائيں، اور یہ بات میوزک کے ذریعے اس لیے کہی کہ موسیقی اپنی بات کو سمجھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ شہزاد رائے نے کہاکہ گانا تو بہت پہلے بنالیا تھا لیکن تیار کرکے اب جاری کیا۔شہزاد رائے سیاسی حالات کو سُر اور ساز میں سمیٹ لائے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز جب پیسے بٹنے کی ویڈيو دیکھی تو ان کی زبان پر بھی یہ گانا خود بخود آگیا۔شہزاد رائے کہا کہ گانا بنانے کی اصل وجہ یہ تھی کہ کوئی بھی بات آگے بڑھانے سے پہلے حقائق لازمی چیک کیے جائيں اور اپنی بات سمجھانے کے لیے میوزک ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں