124

میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت 1دن نہیں چل سکتی، عمران کے مجھ پر بہت احسانات ہیں اس لیے تن من دھن سے ساتھ دے رہا ہوں: پرویز خٹک کا حیرت انگیز دعوی

وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خان خٹک نے دعوی کیا ہے اگر وہ نہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، اس لیے تن من دھن سے ان کے ساتھ ہوں۔ یہ حیرت انگیز دعوی انھوں نے نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کایہ بھی کہنا ہے کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہوجاتا ہے۔وفاقی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اس لیے میں بھی ارکانِ اسمبلی کا خیال رکھتاہوں، مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب اُس چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔وفاقی وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہیں جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں