141

مون شاٹ 2071، متحدہ امارات کا ذہین ترین گریجویٹس کو تربیت دینے کے لیے پروگرام کا آغاز

مقامی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے بہترین گریجویٹس کو تربیت کی فراہمی کے لیے متحدہ عرب امارات نے ’مون شاٹ 2071‘کے نام سے ایک تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے ’مون شاٹ 2071‘ کے نام سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کا مقصد مستقبل کے درپیش مسائل کے حل کے لیے بہترین اور ذہین افراد کو تربیت دینا ہے۔تین ماہ کے تربیتی پروگرام کے ذریعے گریجویٹس اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو مزید بہتر کر سکیں گے۔اماراتی وزیر برائے کابینہ امور کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت امارات اور دنیا بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہنا اور انھیں بااختیار بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں