151

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف195رنز بنالیے

کراچی: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر195رنز بنائے، جیمز وینز نے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے، انھوں نے 45رنز بنائے، کپتان محمد رضوان نے 43، کرس لیون 32رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ صہیب مقصود 34رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کے گذشتہ میچوں میں تعاقب کرنے والی ٹیمیں فتح یاب ہورہی ہے، کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر، عماد وسیم ، وقار مقصود اور ڈینیل کرسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں