140

ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ایک میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔لاہور قلندرز نے جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا جو ملتان سلطانز نے 16.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صہیب مقصود نے ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔اس فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کے تین میچز میں 2 پوائنٹس ہوگئے، جبکہ لاہور قلندرز کے 3 میچز کے بعد چار پوائنٹس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں