134

کانگریسی لیڈروں کی دھمکی، فلم شوٹنگ کے لیے کنگنا رناوت کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی پولیس نے متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا ہے۔ پولیس حکام نے جمعہ کو بتایا کہ انھوں نے سخت سیکیورٹی کا یہ اقدام ان دھمکیوں کے بعد کیا ہے جن میں ریاستی کانگریس پارٹی کے رہنمائوں نے کہا تھا کہ وہ کنگنا رناوت کو بھارتی کسانوں کے خلاف جاری کیے گئے ٹوئٹس پر معافی مانگنے تک ریاست میں فلم شوٹنگ کی اجازت نہیں دینگے۔خیال رہے کہ کنگنا اپنی نئی فلم دہکاد کی شوٹنگ کے لیے ضلع بیتول کے علاقے سرنی جارہی ہیں۔سرنی سٹی کے ایس پی ابہے رام چوہدری نے فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا کو سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے احکامات ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے جاری کیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ سرنی میں 17 فروری تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں