138

جے یو آئی کا اسرائیل مردہ باد مارچ آج کراچی میں ہوگا،، PDM قیادت کو ملین مارچ کی دعوت دی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے آج کے ملین مارچ میں پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔گذشتہ روز جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن کورنگی میں جمعیت علمائے اسلام ف سندھ کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے ’اسرائیل نا منظور ملین مارچ‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔سربراہ جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم مولانا فضل الرھمان نے کہا کہ ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی کا اسرائیل مردہ باد مارچ آج ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین شریک ہونگے، فضل الرحمان نے کہا کہ ہم آئین کی پاسداری کی پاداش میں ہم پر حملے کیئے گئے، ہم مدارس کے طلباء کو قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں تو لوگ پریشان ہیں اور اس سے منع کر رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کی سپلائی لائن کو روک کر ثابت کیا کہ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے جسے لانے کے لیے یہودیوں نے 15 سال محنت کی ہے، عمران خان کے متعلق یہ باتیں ان کے نمائندے خود تسلیم کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج ایک ناگزیر ادارہ ہے، ہم ان کو آئینی طور پر سپورٹ کریں گے اور فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ ہوا ہے جبکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں