142

برائلر مرغی کا گوشت، خطرے کی گھنٹی بج گئی، مرغی کھانے سے کینسر لاحق ہونے کا اندیشہ، امریکی رپورٹ

امریکی اادارے نے آنکھیں کھول دیں، چکن کھانے سے کینسر ہوسکتا ہے، چکن کھانے سے جلد، جگر، پھیپھڑوں، گردوں اور مثانے کا کینسر لاحق ہوسکتا ہے، امریکی تحقیقاتی ادارے ایف ڈی اے کا ہولناک انکشاف
تفصیلات کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایجنسی ایف ڈی اے نے باضابطہ رپورٹ جاری کی ہے کہ برائلر مرغی کو جو خوراک فراہم کی جاتی ہے اس میں آرسینک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو انسانی استعمال کے لیے سخت مضر ہے، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ برائر لر مرغی کی کلیجی سخت نقصان دہ ہوتی ہے کیونکہ اس میں آرسینک کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی ہے، متعلقہ ادارے نے100 سے زائد مختلف مقامات سے مرغیوں کے سیمپل جمع کرکے ان پر جدید سائنسی طریقے سے تحقیق کی جس میں یہ تمام سیمپل میں آرسینک کی مقدار بہت زیادہ جمع تھی، واضح رہے کہ آرسینک وہ کیمیکل ہے جو انسانی استعمال کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، آرسینک برائلر مرغیوں کی خورک میں خاص طور پر شامل کی جاتی ہے تاکہ ان مرغیوں کی گروتھ(نمو) تیزی سے ہو، اس لیے چکن کا گوشت سخت مضر قرار دیا جارہا ہے۔طبی ماہرین نے دنیا بھر کی عوام کو خبردار کیا ہے کہ برائلر مرغی کھانے سے پرہیز کریں بصورت دیگر کینسر جیسے موذی مرض کے سامنے کے لیے تیا ررہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں