139

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے

دنیا کی سب سے بڑی ای مارکیٹ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے، انھوں نے ایلون مسک سے یہ ٹائٹل واپس چھین لیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک جیف بیزوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے۔جیف بیزوس کی دولت کا تخمینہ تقریباً ایک سو 91 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر لگایا جارہا ہے جو اب مسک کی دولت سے تقریباً 95 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد ہے۔
تاہم اب یہ بھی اندازہ لگایا جارہے کہ مسک کو دوبارہ بیزوس سے دنیا کے امیر ترین شخص کا ٹائٹل واپس لینے کے لیے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں