124

انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بناکر انضمام کا 16 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

ا
چناِئی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دورِ حاضر کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے پاکستانی بیٹسمین انضمام الحق کا سولہ سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ بھارت کے خلاف بنگلور میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش کپتان جو روٹ نے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سب سے بڑا انفراد اسکور بنانے کا سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ توڑاہے ۔ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنائی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش کپتان جو روٹ بھارتی بولرز کے آگے جم گئے ۔ انھوں نے بھارتیوں کے ہوم گراؤنڈ پر کسی بھی بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری جڑ دی۔ جو روٹ نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اس سنگِ میل تک پہنچے جہاں دنیاء کرکٹ میں ایک ہی بلے باز پہنچ سکا تھا۔ یہ بلے باز پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹائلش بیٹسمین انضمام الحق تھے جنھوں 100ویں ٹیسٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ انضمام نے سال 2005 میں بنگلور میں بھارت کے خلاف اپنے سنچری ٹیسٹ میچ میں 184 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور بھارت کے خلاف جیت میں اپنا کردار ادا کیا تھا۔ تاہم اب جو روٹ نے چنائی میں یہ ریکارڈ توڑا اور پھر اپنے کیئریر کی پانچویں ڈبل سنچری بھی بنا ڈالی جس کے بعد وہ 218 رنز بنا کر شہباز ندیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں