134

الطاف حسین کی اپیل کے بعد، ایم کیوایم بہادرآباد کا نیا فیصلہ، یوم تاسیس 18مارچ کے بجائے 25مارچ کو منایا جائے گا

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بہادرآباد مرکز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان کا 37واں یوم تاسیس 18مارچ کے بجائے 25مارچ بروز جمعرات کو منایاجائےگا،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان چند ناگزیر وجوہات کے سبب یوم تاسیس کی تقریب 25مارچ کو نشترپارک میں منعقد ہوگی،رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلہ طے پایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایم کیوایم لندن کے قائد الطاف حسین کی اپیل کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کراچی اور اندرون سندھ مہاجر عوام سے کہا ہے کہ وہ اٹھارہ مارچ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مکا چوک پر پہنچیں۔دوسری جانب ایم کیوایم پی آئی بی گروپ نے یوم تاسیس منانے کا فیصلہ 28 مارچ کو کردیا گیا ہے، سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا سینئر تحریکی ساتھیوں سے مشورے کے بعد تحریک ایم کیو ایم پاکستان کے 37 ویں یوم تاسیس کو 18 مارچ کے بجائے 28 مارچ کو منانے کا اعلان کیا ہے، ترجمان پی آئی بی دھڑے کے مطابق یوم تاسیس کی تقریب چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر 18 مارچ کے بجائے اب 28 مارچ کو کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی کالونی میں منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں یوم تاسیس کے حوالے سے سخت کنفیوژن اور بے چینی پائی جاتی ہے، ایم کیوایم لندن گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر زور شور سے یہ اپیل کی جارہی ہے کہ عوام اٹھارہ مارچ کو مکا چوک پر پہنچے، یہ بھی تاثر دیا جارہا ہے کہ غالبا انھیں اٹھارہ مارچ کو مکا چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں