118

اسامہ بن لادن نواز شریف کو مالی مدد دیتے تھے، عابدہ حسین

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انہیں مالی مدد بھی دیتے تھے۔نیوکلیئر پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا، وزیراعظم نواز شریف لاعلم ہوتے تھے، میرا رابطہ صدر غلام اسحق خان کے ساتھ رہتا تھا کیونکہ وہ نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور وہ انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتا تھا۔ سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ 1990ءمیں مجھے امریکا میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحق خان نے بنایا تھا۔صدر غلام اسحق خان نے کہا تھاکہ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کی تکمیل کیلئے 18 ماہ لگیں گے۔کہا گیا آپ نے 18 ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں