11

کورونا ویکسین ابھی 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو نہیں دی جائے گی، ڈاکٹر فیصل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین نہیں دی جائے، کورونا وائرس کی چینی سائنو فارم ویکسین جسے پاکستان میں لگانے کا رواں ہفتے آغاز ہوچکا ہے، اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ماہرین کی کمیٹی نے سائنو فارم کے ڈیٹا کے ابتدائی تجزیے پر غور کرتے ہوئے سفارش کی ہے کہ اس مرحلے پر 18 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین کی اجازت د ی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس مرحلے پر (کمیٹی) نے 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کی اجازت نہیں دی ہے’۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ آنے والا ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے بھی اس کی اجازت دے دی جائے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی پاکستان نے چین کی طرف سے عطیہ کردہ سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں وصول کرنے کے بعد کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو یہ ویکسین دینا شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں