101

گڈاپ تا گلشن معمار پل خستہ حال ، گرنے کا خطرہ

کراچی کے ایک شہری نے سوشل میڈیا میں یہ وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں یہ کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کا یہ پل گڈاپ تا گلشن معمار واقع ہے اور کسی وقت بھی گرسکتا ہے تاہم اردو ٹائمز کے نمائندہ نے جب این ایچ اے کے متعلقہ انجیئنرز سے بات کری تو انھوں نے کہا کہ یہ پل این ایچ اے کا نہیں ہے بلکہ کسی بلدیاتی ادارے کا ہے۔ دوسری جانب بلدیہ عظمی کراچی کے متعلقہ انجیئنرز کا کہنا ہے کہ یہ این ایچ اے کی حدود ہے اور پل بھیاینایچ اے کا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کی لڑائی کی وجہ سے مسئلہ جوں کا توں ہے، پل کی حالت انتہائی خطرناک ہے ، ہیوی ٹریفک بدستور گذر رہا ہے، اگر فوری طور پر پل کی مرمت نہیں کی گئی تو پل کبھی منہدم ہوسکتا ہے جس سے جانی ومالی نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں