144

گلوکارہ ریحانہ نے کسان تحریک کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے 100 کروڑ لیے ہوں گے، کنگنا رناوت

گلوکارہ ریحانہ کے بھارتی کسانوں کے حق میں دیئے گئے بیان کی تپش آج بھی برقرار رہی، کنگنا رناوت کا کل کے حملوں سے دل نہیں بھرا تو آج پھر ریحانہ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع اینکر ارنب گوسوامی کے ری پبلک ٹی وی سے بات چیت میں کنگنا رناوت نے کہا کہ گلوکارہ ریحانہ نے کسان تحریک کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے 100 کروڑ لیے ہوں گے۔دوران انٹرویو کنگنا رناوت نے کسانوں کے جاری احتجاج کے حوالے سے نت نئے دعوے کیے اور کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس کے حق میں اٹھ رہی آوازوں پر حملے کیے۔انہوں نے دوران گفتگو سنگر ریحانہ کے ساتھ سوڈش ایکٹوسٹ گریٹا تھونبرگ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، رواں ہفتے ان دونوں کے کسانوں کی تحریک کے حق میں بیانات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا یہاں تک کے وزارت خارجہ کو بھی میدان میں کودنا پڑا۔کنگنا رناوت نے ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ فوربس میگزین کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ ریحانہ کی کل دولت 600 ملین ڈالر یا 4 ہزار300 کروڑ بھارتی روپے ہے، اس نے کسان تحریک کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے کم از کم 100 کروڑ تو وصول کیے ہوں گے۔گزشتہ دنوں ریحانہ نے سوشل میڈیا پر ایک نیوز آرٹیکل شیئر کیا اور استفسار کیا کہ ہم اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کررہے ہیں؟بین الاقوامی سنگر کے ایک سوال پر کنگنا رناوت جو خود کو ہرطرح کے موضوع پر گفتگو کے قابل سمجھتی ہیں، بحث و مباحثے کے میدان میں کود پڑیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کئی حملے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں