28

کشمیریوں کے ساتھ دھوکا ہوا، بھارت کشمیری مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنے کی بھی سازش کر رہا ہے۔ کشمیری لیڈرشپ نے بھی دھوکا دیا، شفقت محمود

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ دھوکا ہوا، ان کے ساتھ زیادتیوں کی لمبی کہانیاں موجود ہیں، بھارت کشمیری مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنے کی بھی سازش کر رہا ہے۔ان کی لیڈرشپ نے بھی ان کے ساتھ دھوکا کیا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے حریت رہنما غلام محمد صفی کی کشمیر سے متعلق کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ بہت دھوکا ہوا ہے، ان کے ساتھ زیادتیوں کی لمبی کہانیاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لیڈرشپ نے بھی کشمیریوں کے ساتھ دھوکا کیا، ان سے ایک دھوکا اقوامِ متحدہ جیسے بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 1958 تک 8 یا 9 قراردادیں کشمیر کے لیے آئیں، کشمیریوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دیا جائے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاں ہیں، بھارت کے غیر قانونی اقدام کی مثال دیتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے تازہ دھوکا بھارت نے آئین سے آرٹیکل حذف کر کے کیا۔انھوں نے کہا کہ کشمیر کی ساری کی ساری آبادی کو جیل میں ڈال دیا گیا، بھارت کشمیری مسلمانوں کی اکثریت ختم کرنے کی بھی سازش کر رہا ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا مکروہ چہرہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر دکھایا۔انھوں نے باور کروایا کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا حل منصفانہ ہو۔اس موقع پر حریت رہنما غلام صفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں