32

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکا گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب ایک عمارت میں ہوا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے کر امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ایدھی حکام نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی، جنہیں قریبی واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کو پٹیل ہسپتال جبکہ جاں بحق افراد کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی شیراز نذیر نے بتایا تھا کہ دھماکا ایک دکان کے باہر بس ٹرمنل کے قریب ہوا تھا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انچارج راجا عمر خطاب نے بتایا تھا کہ دھماکا بس ٹرمینل کے گیٹ پر ہوا جبکہ تقریباً ایک کلو دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر سائیکل میں نصب تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران شہر قائد میں دستی اور کریکر بم کے دھماکوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔5 اگست کو کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں دستی بم حملے میں 33 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں