26

کراچی میں ڈاکوؤں کا راج ، چیمپئن باڈی بلڈرفاروق رفیق کو مزاحمت پر شہید کردیا

کراچی: سرجانی ٹائون سیکٹر سیون اے میں چیمپئن باڈی بلڈر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں، اتوار کے روز
سرجانی سیکٹر 7A سلمان کارنر اسٹیٹ میں 5 سے 6 مسلح ملزمان داخل ھوئے جنھوں نے اسٹیٹ پر بیٹھے ہوئے لوگوں سے 7 موبائل فونزاور نقد رقم چھین لی، دوران ڈکیتی 30 سالہ باڈی بلڈر چیمئین فاروق ولد رفیق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے، فرزند کراچی فاروق رفیق نے شہید ہونے سے قبل ایک ڈاکو کا سر پھاڑ دیا تھا۔ فاروق رفیق کراچی چیمئین سمیت مسٹر سینٹرل بھی رہ چکے تھے، ڈاکوؤں نے جاتے ہوئے دکان کے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھینا اور اطمینان کے ساتھ فرار ہوگئے۔شہریوں کے مطابق ڈاکوئوں کی دیدہ دلیری سے محسوس ہورہا ہے کہ انھیں پولیس کی آمد اور اپنے گرفتار کا کوئی خوف نہیں تھا، شہریوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ خدارا کراچی کو ان ڈاکوئوں سے بچائیں جنہیں مبینہ طور پر اس سندھ پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے، بصورت دیگر کراچی کے نوجوان اسی طرح شہادت پاتے رہیں گے اور شہری لٹتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں