171

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتہ سے مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان مون سون کے چھٹے طاقت ور اسپیل کی پیش گوئی کردی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون بارش برسانے والا ہوا کا کم دباو¿ ہفتہ کو صوبہ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ ہوا کے اس کم دباو¿ کے باعث ہفتہ سے پیر کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، دادو، تھرپارکر، نگرپارکر، میرپور خاص، اسلام کوٹ، عمرکوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں