56

پی ٹی آئ رکن صوبائ اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر نے جج کی پٹائ کردی

اسلام اباد کے ریڈ زون میں دفتر خارجہ کے سامنے پیٹرول پمپ پر جوڈیشل آفیسر اسلام آباد ملک جہانگیر اعوان اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر چودھری خرم میں جھگڑا ہوا جس میں چودھری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج پر گھونسوں کی برسات کردی، جواب میں ایڈیشنل سیشن جج نے بھی ہوائی فائرنگ کردی تاہم اس جھگڑے میں ایڈیشنل سیشن جج کو سخت چوٹیں آئیں۔
جاری ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڈیشل آفیسر اور ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر میں جھگڑا پارلیمنٹ ہاو¿س سگنل پر ہوا، جوڈیشل آفیسر پیٹرول بھروانے کے لیے ریڈ زون میں دفترخارجہ کے سامنے پمپ پر پہنچے تو ایک گاڑی ان کے پیچھے آئی جس میں سے ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر نمودار ہوئے اور انھوں نے بغیر کچھ بات کیے گاڑی میں بیٹھے ایڈیشنل سیشن جج ملک سکندر اعوان کو تشدد کو نشانہ بنایا، بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج گاڑی سے باہر نکل کر ہوائی فائرنگ کر تے ہیں۔۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں عابدہ راجا کے شوہر کو گاڑی میں موجود افراد کو تھپڑ اور مکے مارتے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔جھگڑے کے وقت تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی بھی گاڑی میں موجود تھی جبکہ دوسری گاڑی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر موجود تھے۔پولیس کے مطابق جوڈیشل ا?فیسر نے ذاتی دفاع کے لیے عابدہ راجا کے شوہر چودھری خرم کے پاو¿ں پر فائر کیے، واقعے کے بعد فریقین کو پولیس نے حراست میں لیکر تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ جوڈیشل افیسر کا اسپتال سے میڈیکل کروایا گیا ہے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر سے پوچھا گیا کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھ پر کون اور کیوں تشدد کررہا ہے، میں گاڑی میں پیٹرول ڈلوا رہا تھا کہ اچانک سے ایک شخص آیا اور حملہ کردیا، حملے کے باعث میرے چہرے پر بھی چوٹیں آئیں ہیں اور پاﺅں میں فریکچر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ان کو کسی اور کی غلط فہمی ہوئی ہے۔
ا±دھر پی ٹی آئی ایم پی اے عابدہ راجا کا تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہماری گاڑی پیٹرول پمپ پر کھڑی تھی کسی نے فائرنگ کر دی، گاڑی میں میرے خاوند سوار تھے، فائرنگ کرنے والے کو پولیس نے پکڑ لیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے پستول کی گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اور ایم پی اے کے شوہر نے قانونی کارروائی سے متعلق کل تک مہلت مانگ لی ہے اور فریقین معاملے کے حل کےلیے صلح کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں