57

پی ایس 88 ملیر ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی کے یوسف مرتضیٰ بلوچ نے انتخابی معرکہ مارلیا

کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 88 ملیر پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے یوسف مرتضیٰ بلوچ نے 24ہزار 261ووٹ لے کر انتخابی میدان مارلیا ہے۔ دوسری پوزیشن پر حیرت انگیز طور پر تحریک لبیک نے کراچی کی روایتی باثر جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، تحریک لبیک کے امیدوار کا شف شاہ نے 6ہزار 99ووٹ حاصل کیے، تحریک انصاف کے امیدوار جان شیر 4 ہزار870کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار ساجد احمد 2ہزار 634 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں