139

پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹراضافہ ، وزیر اعظم نے مہنگائی کا بم عوام پر گرادیا

وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی اجازت دی۔مہنگائی سے پریشان عوام پر وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر مہنگائی بم گرادیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق گذشتہ شب 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور اب نئی قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی۔وزیراعظم آفس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور اب نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں