82

پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم ،ایک وکٹ پر127 رنز بنالیے، میچ جیتنے کے لیے اسے 243 رنز درکار ہیں

راولپنڈی: دوسرے ٹیسٹ میں چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان کے 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے اور اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنالیے ہیں، میچ جیتنے کے لیے اسے 243 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے پاس 9 وکٹیں باقی ہیں۔چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو محمد رضوان نے اپنی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا لیکن دوسرے اینڈ سے حسن علی 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری بنانے والے محمد رضوان نے پہلے 23 رنز بنانے والے یاسر شاہ کے ساتھ 53 اور پھر 45 رنز بنانے والے نعمان علی کے ساتھ 97 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر جنوبی افریقہ کے لیے 370 رنز کا ہدف مقرر کردیا۔ سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے جنوبی افریقی ٹیم نے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں کیا، لیکن ڈین ایلگر 33 کے مجموعے پر 17 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد وینڈر دوسن اور آئڈن مارکرم نے 96 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال گامزن کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں