28

پروفیشنل کک باکسر قومی چیمپئین محمد اسلم خان دوران مقابلہ مکّا لگنے سے جاں بحق ہوگئے

کراچی: کراچی کے مقامی نجی کلب میں گزشتہ شب قومی ٹائیٹل کے لیے ہونے والی پروفیشنل فائٹ کے چوتھے اور آخری راونڈ کےدوران اسلم خان حریف باکسر ولی خان ترین کا گھونسا لگنے سے رنگ میں گر گئے، ان کے جبڑے پر شدید چوٹ لگی، مقابلے سے دستبردار ہونے کے بعد ناک آوٹ ہونے والے محمد اسلم کو نجی اسپتال لے جایا گیا۔رات بھر انتہائی تشویشناک حالت میں رہنے والے اسلم کو صبح تک وینٹیلیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کرگئے۔ہیوی ویٹ(پلس80 کے جی )درجہ کے ٹائیٹل کے لیے یہ فائٹ پاکستان پروفیشنل کک باکسنگ کونسل کے تحت ہورہی تھی۔ 34 سالہ محمد اسلم شادی شدہ اور ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا جبکہ ا ن کے حریف ولی خان ترین بھی پشین ہی سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں