66

پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف 88رنز کی سبقت، فواد عالم نے سنچری اسکور کرڈالی

کراچی: کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاٍٍکستان نے جنوبی افریقہ پر88رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بناڈالی، انھوں نے 109رنز بنائے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی تیسری سنچری ہے، اظہر علی فہیم اشرف اور رضوان نےذمہ دارانہ بیٹنگ کی ، اظہر علی نے 51، محمد رضوان نے 33رنزاور فہیم اشرف نے 64رنز بنائے، کھیل کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 308ہے اور حسن علی11رنز اور نعمان علی 6رنز کے ساتھ بیٹنگ کررہے ہیں
جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا، نورتجی، لنگی نگیڈی اور مہاراج نے یکساں 2وکٹیں لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں