37

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ہی ون ڈے میں فتح حاصل کرلی

پاکستان نے زمبابوے کو تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں باآسانی شکست دیدی، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کی کارکردگی کے باعث باآسانی 26 رنز سے جیت لیا۔مخالف بلے باز زمبایوین ٹیلر کی زبردست سنچری اپنے ملک کو شکست سے نہ بچاسکی، ٹیلر نے میچ کی سب سے بڑی اننگز کھیلتے ہوئے 116 گیندوں پر 112 رنز بنائے، جس میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ شاہین آفریدی نے ان کی وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 47رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔ عابد علی 21 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔بعدازاں کپتان بابراعظم کریز پر آئے ، بابر اعظم اور امام نے 42رنز جوڑ کر اسکور کو 89 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر بابر 19 رنز بنانے کے آوٹ ہوگئے۔امام الحق اچھی فارم میں نظر آئے اور نصف سنچری اسکور کی البتہ 58 کے نفرادی اسکور پر رن آؤٹ کے نتیجے میں ان کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔محمد رضوان 14 رنز بنانے کے بعد چسورو نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں جبکہ افتخار احمد بھی صرف 12 رنز بنا سکے۔البتہ دوسرے اینڈ سے حارث سہیل نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی لیکن 71 رنز بنانے کے بعد سکندر رضا کو وکٹ دے بیٹھے۔اس کے بعد فہیم اشرف اور عماد وسیم کی جوڑی نے 42 رنز جوڑ کر ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھا، فہیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عماد وسیم نے 26 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت ناقبل شکست 34 رنز کی باری کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرگبانی اور ٹنڈائی سچورو دو، دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے زمبابوے کو شروع میں ہی مشکلات سے دور کرتے ہوئے دونوں اوپنرز کو 28 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا تاہم کریگ ایرون نے ٹیلر کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیم کو 99 رنز تک پہنچایا جبکہ ان کو عماد وسیم نے حارث رؤف کے ہاتھوں کچ کروایا، ولیمز 4 رنز کا اضافہ کرکے وہاب ریاض کو وکٹ دے بیٹھے۔ٹیلر اور ویزلے میڈھویرے نے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے اسکور 234 رنز تک پہنچایا لیکن اس موقع پر میڈھویرے کی ہمت جواب دے گئی۔ویزلے میڈھویرے 61 گیندوں پر 55 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ٹیلر بھی مزید مزاحمت نہیں کرپائے اور ٹیم کو 240 کے اسکور پر چھوڑ گئے۔ٹیلر نے میچ کی سب سے بڑی اننگز کھیلتے ہوئے 116 گیندوں پر 112 رنز بنائے، جس میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ شاہین آفریدی نے ان کی وکٹ حاصل کی۔
شاہین شاہ کی جانب سے ٹیلر کو آؤٹ کرنے کے بعد زمبابوے کے بلے باز مطلوبہ رفتار سے کھیل جاری رکھنے میں ناکام ہوئے اور سکندر رضا 8، ٹنڈائی چسورو اور بلیسنگ مزاربانی 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو زمبابوے کی پوری ٹیم آخری اور میں 255 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ٹیلر کی بہترین سنچری اور ویزلے میڈھویرے کی نصف سنچری کے باوجود زمبابوے کی ٹیم 282 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوئی اور میچ 26 رنز سے ہار گئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔برینڈن ٹیلر کو شان دار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کے ساتھ ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں