75

پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر جنوبی افریقہ کو سیریز میں کلین سوئپ کردیا

پنڈی :پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کو 95 رنز سے ہرا کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔پاکستان کے شہر راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے جنوبی افریقا کو 95 رنز سے ہرا کر دونوں ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے کے بعد بھی پاکستانی ٹیم نے مہمان ٹیم کے لیے بہترین بالنگ کے ذریعے مشکلات کھڑی کر دیں جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا کی تواتر کے ساتھ وکٹیں گرتی رہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ملڈر رہے، انہوں نے 20 رن اسکور کیے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو آخری بار 2003ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔پاکستان نے موجودہ سیریز دو صفر سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں