49

پاکستان میں کووڈ 19 کے638 نئے کیسز کا اضافہ، 566 مریض صحتیاب

ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ 19کی مجموعی صورتحال میں اطمینان بخش ہوتی جارہی ہے تاہم گزشتہ کچھ روز سے مختلف علاقوں خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں کیسز میں کچھ حد تک اضافہ ہوا ہے۔ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 630 ہے جس میں سے 2 لاکھ 92 ہزار 869 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 423 کا انتقال ہوا ہے۔سرکاری سطح پر قائم پورٹل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ﷽پیر کو مزید 638 کیسز اور 6 اموات کا اضافہ ہوا، جس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے گزشتہ روز کے بالترتیب 125 اور 40 کیسز بھی شامل تھے۔دنیا بھر کی صورتحال تبدیل کرنے والی اس عالمی وبا کی ابتدا گزشتہ برس کے آخر میں چین کے شہر ووہان سے ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو متاثر کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں