33

پاکستان میں کورونا کے مزید 739 کیسز، 18 اموات کی تصدیق

پاکستان میں چند روز سے کورونا کے متاثرین میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اگرچہ کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کافی بہتر تھی تاہم گزشتہ کچھ روز سے ایک مرتبہ پھر کیسز اور اموات میں اضافہ رپورٹ ہورہا ہے جبکہ آنے والی سردی کے موسم اس کی دوسری لہر کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں اس عالمی وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 37 ہے جس میں سے 3 لاکھ 8 ہزار 674 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 695 کا انتقال ہوا ہے۔بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے مزید 739 کیسز اور 18 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 654 مریض صحتیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں