73

پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں 236 رنز بناکر آئوٹ

ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔
سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 60 رنز اور فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز کےے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور وہ اپنے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اسٹیورٹ براڈ کا شکار ہو گئے۔
پہلی اننگ میں پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 60، بابراعظم نے 47 اور اظہر علی نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 جبکہ جیمز اینڈرسن نے 3کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں