40

پاوری ہو رہی ہے کی نئی دعویدار سامنے آگئیں، ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری لفٹ ہے اور یہ ہماری دو روپے والی پارٹی ہو رہی ہے‘

کراچی: پاوری گرل دنانیر کے تہلکہ خیز تین جملوں کی اب نئی دعویدار آگئی ہیں، تین جملوں ’ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، یہ ہماری ’پاوری‘ ہو رہی ہے’ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی دنانیر کے ان الفاظ کی نئی دعویدار سامنے آ گئی ہیں۔سوشل میڈیا میں متحرک تسبیل گیلانے دعویٰ کیا ہے کہ ’پاوری ہو رہی ہے‘ کے الفاظ دنانیر سے پہلے میں نے ادا کیے۔تسبیل گیلانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 30 جنوری کو ’یہ ہم ہیں، یہ ہماری لفٹ ہے اور یہ ہماری دو روپے والی پارٹی ہو رہی ہے‘ کی ویڈیو شیئر کی تھی جب کہ دنانیر نے 6 فروری کو وہ ویڈیو شیئر کی۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان لڑکی اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑے پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی اور پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔ویڈیو نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا اور پارری گرل دنانیر کے انداز میں ویرات کوہلی، دیپیکا پڈوکون، سدہارتھ ملہوترا اورماہرہ خان سمیت کئی معروف شخصیات نے تصاویر اور ویڈیوز بنائی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں