78

ٹی ٹوئنٹی سیریز سے حفیط باہر۔ اعظم، شرجیل، زاہد اور عامر یامین کے ناموں پر غور

چیف سیلیکٹر محمد وسیم جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان اتوار کو لاہور میں کررہے ہیں، کرکٹ حلقوں میں اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ محمد حفیظ ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے، شعیب ملک، محمد عامر اور وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل نہیں ہونگے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم آفہیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی سی بی اور محمد حفیظ کے درمیان شدید چبلقش چل رہی ہے، محمد حفیظ اس وقت ابوظہبی میں ٹی ٹین لیگ کھیل رہے ہیں، دوسری جانب پی سی بی نےٹی ٹین میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کو ہدایت جاری کررکھی ہے کہ وہ بدھ کو لاہور میں رپورٹ کریں، متعلقہ آفیسر کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ سات فروری تک ٹیم جوائن کرنے کا کہہ چکے ہیں، واضح رہے کہ محمد حفیظ کا پی سی سبی کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہے، اس لیے وہ ٹی ٹین لیگ کے تمام میچز کھیلنا چاہتے ہیں تاکہ ان کو مالی نقصان نہ ہو، متعلقہ آفیسر نے کہا ہے کہ پی سی بی ایک کھلاڑی کی خاطر بایوسیکیوریبلکا قانون نہیں توڑنا چاہتی، پی سی بی کے متعقلہ آفیسر کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کمرشل فلائیٹ سے واپس آئیں گےاس لیے ہم تاخیر سے ان کو ببل میں شامل کرکے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، اگر خدانخواستہ محمد حفیظ کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا تو سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑ جائِے گا، اس لیے ہم ان کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرلیں گے۔ پی سی بی آفیسر کا کہنا ہے کہ سلیکٹر ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اعظم خان، شرجیل خان، زاہد محمود اور عامریامین کو کھلانے پر غور کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں