64

وزیراعظم کے وعدے کے مطابق جاتی امرا اور کھوکھر پیلس نہیں غریب کا گھر بنے گا، شہباز گل

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اب جاتی امرا اور کھوکھر پیلس نہیں بنیں گے، اب صرف غریب کا گھر بنے گا جس کا وعدہ عمران خان نے کیا تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کھوکھر برادران کو اپنا سرمایہ قرار دیتی ہیں، وہ بالکل درست کہتی ہیں کہ سیف الملوک کھوکھر ن لیگ کا سرمایہ ہے جو ان کی مالی اعانت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹی گردن والا ہی قرضہ چوری کرتا ہے، قبضہ مافیا سے جو زمین واگزار کروائی گئی ہے اس اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے ساہیوال کی زرخیز زمین پو کوئلے سے بجلی بنانے کا پلانٹ لگایا۔اُن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کوئلے کے پاور پلانٹس بند ہورہے ہیں جبکہ ساہیوال میں 1340 میگا واٹ کا پلانٹ لگادیا گیا۔شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عوام سے وعدہ کرکے آئے ہیں کہ وہ کرپٹ قیادت سے ہاتھ نہیں ملائیں گے دیکھ لیں عمران خان نے اب تک ان سے ہاتھ نہیں ملایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں