122

وزیراعظم نے شیخ رشید سے ہاتھ نہیں ملایا

وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔
عمران خان جب اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی آئے تو انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے تو ہاتھ ملالیا لیکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔ اسمبلی ہال میں جب عمران خان پہنچے تو سینیٹ میں ناکامی کی وجہ سے ان کے چہرے پر ناراضگی کے اثرات تھے،واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں