102

نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتار کرلیا

نیب اہلکاروں نے پیر کی صبح سندھ ہائی کورٹ سے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتار کرلیا ہے، موصوف کورٹ سے بھگانے کے چکر میں تھے لیکن مستعد نیب اہلکاروں نے ان کی کوشش ناکام بنادی، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پیر کی دن ہونے والی کارروائی میں سیکریٹری روشن شیخ کی ضمانت مسترد کردی، موصوف پر بھینس کالونی کی اربوں روپے کی 265 ایکڑ زمین کوڑیوں کے مول فروخت کرنے کا الزام ہے، عدالت نے اس کیس میں سابق ڈی سی او کراچی لالہ فضل الرحمان اور ڈائریکٹر لینڈ وسیم زیدی کی ضمانت بھی مسترد کردی جس کے بعد نیب نے ان افسران کو بھی گرفتار کرلیا، واضح رہے کہ سیکریٹری بلدیات روشن شیخ پر کرپشن اور بے قاعدگیوں کے دیگر الزامات بھی ہیں، ان کے دور میں لیاری ری نوآبادکار منصوبے کی کمرشل زمین بھی خلاف قانون فروخت کی گئیں، بعدازاں اس کا ریکارڈ بھی جلادیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں