74

نمائش چورنگی عارضی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ، افتتاح دو ہفتے میں کردیا جائے گا

وفاقی حکومت نے نمائش چورنگی انڈر پاس کی چھت عارضی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دی ہے، ترقیاتی کام تقریبا مکمل کرلیا ہے اور ماہ اگست کے آخر تک اس کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا،
وفاقی حکومت کے ادارہ سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) کے انجینئرز کا کہنا ہے کہ مین نمائش چورنگی پر زیر تعمیر انڈر پاس پر چھت کاکام تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے، سڑک کے دونوں اطراف کارپیٹنگ کا کام مکمل ہے اور شہریوں کی آسانی کے لیے سڑک غیرسرکاری طور پر ٹریفک کے لیے کھول بھی دی ہے، امام بارگاہ علی رضا کے قریب سروس روڈ کا کام باقی ہے جبکہ ٹریفک سگنل ، لین مارکنگ ، ٹریفک سائن اور دیگر فنشنگ ورک مکمل کیے جانے ہیں،
گرومندر سے نمائش چورنگی تک لین مارکنگ کا کام ہوچکا ہے تاہم نمائش چورنگی سے آگے لین مارکنگ کرنی ہے، جب لین مارکنگ کا کام شروع کرینگے تو سڑک کو ٹریفک کے لیے دوبارہ بند کردیا جائےگا، بارشوں کی وجہ سے یہ کام التواء کا شکار رہے، اب بارشوں کے خاتمے پر یہ کام شروع کردیئے جائیں گے،
متعلقہ انجیئنرز نے بتایا کہ نمائش چورنگی انڈر پاس کی چھت کا کام ماہ اگست کے آخر تک مکمل کرکے اس کا باقاعدہ افتتاح کردیا جائے گا، چھت کی نیچے انڈر پاس کا کام چلتا رہے گا اور اسے چار ماہ میں مکمل کرلیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں