26

مچھ: دہشت گردی 11 کان کن جاں بحق

مچھ: نامعلوم دہشت گردوں نے کوئلہ فیلڈ کے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ چار کان کن ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی کان کنوں حالت تشویش ناک ہے، جنہیں مچھ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے , اس کارروائی کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس، انتظامیہ اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے،جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مراد کانسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مچھ کے علاقے گشتری میں پیش آیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ اور سوئپنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کان کنوں کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ سے لانے کے لیے ایمبولینسیں کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں