52

موسلا دھار بارش سے لاہور ڈوب گیا ، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے

جمعرات کے روز ہونے والی موسلادھار بارش سے لاہور کے کئی علاقے ڈوب گئے اور شاہرائیں زیر آب آگئیں، نشیبی علاقوں میں برساتی پانی گھروں میں گھس آیا ، جنرل اسپتال کے مختلف حصوں میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 189 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، تاج پورہ میں 176، گلشن راوی میں 160 ملی میٹر بارش ہوئی۔، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں