45

ملیرکالا بورڈ پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کے بیٹوں اور پولیس میں جھگڑے کا واقعہ

کراچی: ملیرکالا بورڈ پر جمعہ کی شب مسلم لیگ( ن) کے رہنما نہال ہاشمی کے بیٹوں اور پولیس میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ، نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کسی سے جھگڑا ہورہا تھا، اِس دوران ایس ایچ او سعود آباد موقع پر پہنچے، ایس ایس پی کورنگی کے موقف کے مطابق پولیس اہلکاروں کو معاملہ جاننے کے لئے بھیجا تو نصیر ہاشمی نے گالیاں اور دھکمیاں دیں، پولیس نے لچک دکھائی تو نہال ہاشمی کے دونوں بیٹوں نے اہلکاروں کو مارا،نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرا موبائل توڑا، مجھے اور والدہ کو زدوکوب کیا، ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس نصیر نہال کو تھانے لائی تو نہال ہاشمی اہلیہ سمیت تھانے پہنچے،نہال ہاشمی کے دونوں بیٹوں کو لاک اپ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں