146

مشہور مذہبی اسکالر اور یو ٹیوبر انجینئرمحمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے

جہلم میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
گزشتہ روز جہلم میں ہفتہ وار لیکچر کے دوران حملہ آور نے انجینئر محمد علی مرزا پر چاقو سے وار کیا، جس سے محمد علی مرزا کے بازو پر معمولی زخم آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت لاہور کے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے۔تھانا سٹی میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا یوٹیو ب پر اپنا مشہور پروگرام گذشتہ دس سال سے پیش کررہے ہیں جس میں وہ متنوع اور متنازعہ موضوعات کو زیر بحث لانے کی وجہ سے روایتی مذہبی عناصر میں سخت ناپسند کیے جاتے ہیں تاہم نوجوانوں ک بڑی تعداد انھیں پسند کرتی ہے اور ان کی مداحین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں