56

مسئلہ فلسطین پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ، اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہپاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیرغور ہے۔ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی ہے اور القدس دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی، مضبوط اور دیرپا ہیں، وزیرخارجہ کے دورہ چین کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا پر اسٹے ہے، کلبھوشن یادیو پر بھارت دو قونصلر رسائیاں حاصل کرچکا ہے، ری ویو اینڈ ری کنسیڈریشن کے حوالے سے پاکستانی عدالتیں معاملے کو دیکھ رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ بیان بازی کے بجائے عدالتوں سے تعاون کرے، بھارت نہیں چاہتا کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان بہتر انداز میں آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کرسکے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو تیسری قونصلر رسائی کی پیش کش بھی کر رکھی ہے، عدالت میں صرف وہی وکیل پیش ہوسکتے ہیں جن کے پاس پاکستانی عدالت کا لائسنس ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں