61

مدرسے میں گھسنے والے شیر کراچی چڑیا گھر کے حوالے، چودہ اگست کو شہریوں کے لیے بڑا تحفہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہریوں کے لیے چودہ اگست کے موقع پر اہم خوش خبری، کراچی چڑیا گحر کو چار شیر اور دوسائیبرین ٹائیگر حوالے کیے جائیں گے تاکہ شہری انھیں دیکھ کر محظوظ ہوسکیں، سندھ وائلڈ لائف کے متعلقہ افسران نے نمائندہ اردو ٹائمز کو بتایا ہے کہ ضبط کردہ چار شیر اور دو ٹائیگر جمعہ کے روز کراچی چڑیا گحر کے حوالے کردیئے جائیں گے، اس ضمن میں جمعرات کو اہم اجلاس سندھ وائلڈ لائف کے آفس میں ہوا جس میں کراچی زو اور سندھ وائلڈ لائف کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی چڑیا گحر میں ان شیروں کو رکھنے کے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں، واضح رہے کہ یہ تمام شیر گلشن معمار کے قریب گلشن عظیم کے منی زو میں رہائش پذیر ہیں گذشتہ دنوں دو شیر فرار ہوکر مدرسہ سے متصل احاطے میں گھس گئے تھے حس سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا تاہم وائلڈ لائف کے متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر حالات قابو میں کرلیے، شیروں کو واپس پنجرہ میں بند کردیا گیا اور منی زو کے مالک زوہیب کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، متعلقہ افسران کے مطابق شیروں سمیت دیگر درندوں کو رہائشی علاقے میں رکھنا سندھ وائلڈلائف کے قوانین کے تحت جرم ہے، منی زو کے مالک زوہیب نے صرف منی زو کا لائسنس حاصل کررکھا تھا اور چوری چھپے ان شیروں کو یہاں رکھا ہوا تحا، متعلقہ افسران نے بتایا کہ ان تمام شیروں کو کراچی چڑیا گحر کے حوالے کردیا جائے گا تاہم شیروں کی خوراک کے لیے گوشت کے اخراجات مذکورہ شخص زوہیب ہی برداشت کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں