39

فیڈرل بی ایریا، مسلح افراد کی مکینوں کو بے گھر کرنے کی کوشش

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں جدید اسلحہ سے لیس غنڈہ گینگ اسلحے کے زور پر گھر میں داخل، فیملی سے زبردستی مکان خالی کرانے کی کوشش
یہ افراد آج اسلحے کے زور پر ہمارے مکان نمبر R 918 بلاک 19 فیڈرل بی ایریا میں داخل ھوئے اور انہوں نے کہا کہ آپکے دوسرے بھائی جو کینیڈا میں ہیں ھم نے یہ مکان ان سے کرائے پر لے لیا ھے آپ اسے فورا” خالی کریں۔ متاثرہ فیملی
 یہ شخص اپنے آپ کو ممنون حسین کا بیٹا بتا رھا ھے  کبھی کہتے ہیں کہ ہم ایجینسی کے لوگ ہیں،15 پر کال کرنے پر علاقائی پولیس آئی لیکن وہ ان سب کے ساتھ مالک مکان کو بھی سمن آباد تھانے لے گئے ہیں علاقائی پولیس بھی ان لوگوں سے گھبرا رہی ھے اس وقت یہ لوگ سمن آباد پولیس اسٹیشن میں ہیں 3 گھنٹے تک انہوں نے ہمیں ہمارے گھر میں ہی یرگمال بنائے رکھا اور دھمکیاں دیں میرے بوڑھےماں باپ کو مجھے اور میرے 7 ماھ کے بچے کو ، یہ ھمارا گھر ہے ہم 50 سال سے یہاں رہ رہے ہیں ، ہم سے جبرا” گھر خالی کروا رہے ہیں کے تمہاری بجلی کاٹ دینگے۔ متاثرہ فیملی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں