39

عمرشریف کوعبداللہ شاہ غازی کے مزار میں سپرد خاک کردیا گیا

کراچی: برصغیر پاک و ہند کے عظیم مزاحیہ اداکار عمر شریف کو بدھ کے روز کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ کلفٹن میں عم شریف پارک میں ادا کی گئی جو سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی نے پڑھائی، عمر شریف کے ہزاروں مداحین نے نماز جنازہ ادا کی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، ن کے صاحب زادے جواد عمر، ساتھی اداکار اور مداح غم سے نڈھال تھے، ہر آنکھ اشکبار تھی، کئی لوگ رورہے تھے، نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر سعید غنی، ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیِ وھاب، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء وسیم اختر، رئوف صدیقی، پی ایس پی کے چئیرمین مصطفی کمال، پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی، معروف کامیڈین سہیل احمد، ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، ہزاروں کی تعداد میں عوام نماز جنازہ میں شریک تھی۔گورنرے سندھ صوبائی وزرا ایڈمنسٹیٹر کراچی ساتھی فنکاروں اور دیگر نے عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف ایک عہد کا نام تھا مزاح کی دنیا میں وہ اپنی ذات میں انجمن تھے،
عمر شریف کی میت ایدھی سردخانے سے گلشن اقبال میں واقع مرحوم کی رہائش گاہ منتقل کی گئی۔جہاں انکا آخری دیدار کرایا گیا بعدازاں ان کی میت پولیس حصار میں عمرشریف پارک میں منتقل کی گئی۔عمرشریف مرحوم کا سوئم جمعہ کو عصر سے مغرب کے درمیان گلشن اقبال بلاک تھری میں انکی رہائش گاہ پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں