18

عظیم کامیڈین عمرشریف کی میت کراچی پہنچادی گئی ہے

کراچی : عظیم کامیڈین عمرشریف کی میت کراچی پہنچادی گئی ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق استنبول سے روانہ ہونے والی ترکش ایئر ویز کی شیڈول پرواز ٹی کے 708 نے بدھ کی صبح 5:47 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ عمر شریف کی بیوہ زریں غزل بھی اسی پرواز سے وطن واپس پہنچیں۔واضح رہے کہ عمرشریف کا گذشتہ ہفتے جرمنی انتقال ہوا ، وہ علاج کی غرض سے امریکا جارہے تھے، اداکار عمر شریف کی میت ترکی کے راستے کراچی پہنچا دی گئی ہے۔
اداکار عمر شریف امراض قلب، گردے اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا تھے جنہیں علاج کیلئے 28 ستمبر کو ایئر ایمولینس میں امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ جرمنی میں طیارے کے پہلے اسٹاپ اوور نیورمبرگ اترتے ہی ایئر ایمولینس کے عملے نے انہیں نیورمبرگ ساوتھ اسپتال میں داخل کرادیا۔ 2 اکتوبر کی صبح جرمنی کے اسپتال میں ہی عمر شریف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ میت جرمنی کے میونخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منگل کی سہ پہر ترکش ایئرلائن کی کمرشل پرواز سے کراچی کیلئے روانہ کی گئی جو استنبول سے متبادل پرواز سے کراچی پہنچی۔عمر شریف کی میت ایئرپورٹ کارگو ٹرمینل سے لواحقین کے حوالے کی گئی، میت وصول کرنے کیلئے عمر شریف کے اہلخانہ کے علاوہ ان کے مداح اور شہری بھی بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں