68

عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی، : ثروت گیلانی

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں رواں سال دنیا سے رخصت ہونے والی بالی ووڈ اسٹار عرفان خان کے مدمقابل کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اس پیشکش سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع گنوا چکی ہیں جس کا انہیں افسوس بھی ہے۔
ثروت نے بھارتی ویب سائٹ کو بتایا کہ عرفان خان کی ٹیم فلم کیلئے پاکستان سے کسی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی خواہشمند تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ا±س وقت انکا ڈرامہ ’متاعِ جاں ہے ت±و‘ آن ایئر تھا جسے بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ شاید عرفان خان نے میرا ڈرامہ سیریل ’متاع جاں ہے تو‘ دیکھ رکھا تھا جو انہیں خاصا پسند بھی آیا تھا جس کے بعد وہ مجھے کسی فلم کیلئے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کی تکمیل کیلئے انہوں نے ہماری ڈائریکٹر مہرین جبار سے رابطہ کیا اور ان سے میرا رابطہ نمبر لیا۔ثروت نے بتایا کہ ا±ن کی ڈائیریکٹر مہرین نے مجھے بتایا کہ بھارت سے کسی نے انہیں فون کیا ہے اور عرفان خان کے مقابل کسی کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بات ہو ہی رہی تھی لیکن بدقسمتی سے سیاسی ڈرامے کا آغاز ہوا اور اس کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کرگئے
واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے تھے۔پاکستان سے اداکارہ صبا قمرکو عرفان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عرفان کے مقابل ہیروئن تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں