54

عدم برداشت ، سوک سینٹر کراچی میں کے ڈی اے آفیسر نے اپنے ہی 2 ساتھیوں کو قتل کردیا

کراچی: عدم برداشت کے اس معاشرے میں جرائم بڑھتے جارہے ہیں، منگل کے روز سوک سینٹر میں کے ڈی اے آفس لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں ایک اآفیسر نے معمولی تنازعہ پر اپنے ہی دو ساتھیوں کو قتل کردیا، جب کہ ملزم نے ڈرامہ رچانے کے لیے خود کو بھی گولی مارکر زخمی کرلیا۔ فائرنگ کرنے والا ملزم محمد حفیظ الحسن ٹرانسفر رکروانا چاہتا تھا۔ ملزم حفیظ الحسن 15سال سے میٹروول میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ وسیم رضا بھی 20سال سے میٹروول میں تعینات تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی میٹرول، گلستان جوہر، کمپنی سائٹس پر تعینات تھے۔کراچی کے سوک سینٹر میں قائم کے ڈی اے آفس کی تیسری منزل پر لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ایک کمرے میں سپرٹینڈنٹ محمد حفیظ الحسن نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم عثمانی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ وسیم رضا پر اندھادھند فائرنگ کرکے زخمی کردیا ملزم نے پولیس کو اور کے ڈی اے افسران کو گمراہ کرنے کے لیے خود کو بھی گولی مارکر زخمی کرلیا۔ زخمی ہونے کے بعد ملزم ٹیبل نے نیچے چھپ گیا فائرنگ کی آواز سن کر اسٹاف جمع ہوگیا زخمی حفیظ نے شور مچایا ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے بعد تینوں زخمیوں کو کے ڈی اے کا عملہ اسپتال پہنچا رہا تھا کہ راستے میں وسیم عثمانی نے دم توڑ دیا جبکہ وسیم رضا کو اسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔فائرنگ کی آواز سن کر کے ڈی اے کی تینوں عمارتوں میں بھگڈر مچ گئی، عملہ اور سائلین تیسری منزل پر پہنچ گئے، کے ڈی اے عملے نے فوری طور پر 15 مددگار پولیس کو اطلاع دی، پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کی تلاش کے دوران کمرے سے ایک پستول برآمد کرلیا۔ جس سے بارود کی بو آرہی تھی، پولیس نے فوری طور پر نجی اسپتال پہنچ کر زخمی سپرٹینڈنٹ ملزم کے ڈی اے کے افسر محمد حفیظ کر حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی طور پر اسپتال میں بیان دیا کہ اس نے ہی فائرنگ کرکے دونوں افسران کو زخمی کرکے خود کو گولی مارلی تھی ، ہم تینوں آپس میں گہرے دوست تھے 20 سے 25 دن قبل نئے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ ( ڈی ایل ایم ) کی تعیناتی کے بعد تینوں دوستوں کو عہدوں سے ہٹادیا گیا تھا، چند دن قبل وسیم عثمانی کو میٹروول برانچ کے مختلف ڈیپارٹمنٹ پر تعینات کردیا، مجھے لگا کہ وسیم عثمانی اور وسیم رضا ملی بھگت سے مجھے عہدے سے ہٹاکر خود تعینات ہوگئے، جس پر رنج تھا، وقوعہ سے چند گھنٹے قبل بھی اسی بات پر کمرے میں جھگڑا ہوا تھا طیش میں آکر گھر سے پستول لاکر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول اور 5 خول ملے ہیں جنہیں تحویل میں لے کر فرانزک کے لیے بھیجے جائیں گے۔ مقتول وسیم عثمانی اور وسیم رضا کی لاشیں ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں